نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی

image

ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس وقت نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس کے ہو ٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دھمکی موصول ہو نے کے بعد نیوزی لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم در گئی ہے اور اس نے ٹریننگ سیشن بھی اب منسوخ کر دیا ہے۔

صرف ایک میچ کیلئے نہیں کیوی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں پوری سیریز کے لیے موجود ہے اور سیریس کا تیسرا میچ منگل کو لیسٹر میں کھیلا جانا ہے ۔دوسری جانب اس دھمکی کو متعلقہ حکام نے غیر مسڈقہ قرار دیا ہے تاہم کھلاری اب بھی خوف زدہ ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ہی مردوں کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان سیریز کھیلنے کیلئے آئی تھی جسے یہاں بھی کچھ دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد ٹیم واپس چلی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US