بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کی نصف سینچری، سڈنی سکسر کو میچ جتوا دیا

image

بابر اعظم نے آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنی دوسری نصف سینچری کر کے میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں اپنی ٹیم سڈنی سکسر کو پانچ میچز میں دوسرا میچ جتا دیا۔

بابر اعظم نے اوپننگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 46 بال پر 58 ناٹ آؤٹ کیے جس میں ان کا ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔ دوسری طرف پاکستان کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمد رضوان بھی میلبرن رینیگیٹس کی طرف سے ایکشن میں نظر آئے مگر وہ صرف 10 گیندوں پہ چھ رنز کر پائے۔ میچ سے پہلے اور بعد میں بابر اور رضوان کافی دیر تک بات کرتے رہے۔

رضوان کے لیے بگ بیش اب تک ایک ناکام ٹورنامنٹ رہا ہے مگر بابر اعظم نے آج اپنی لیگ کی دوسری نصف سینچری مکمل کرلی جو ان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 97 نصف سینچری ہے۔

یاد رہے کہ قومی سلیکٹرز نے بابر کو سری لنکا میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے لیے آسٹریلیا سے واپس نہیں بلایا ہے اور وہ سڈنی کی طرف سے پورا ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ سڈنی سکسر اور میلبرن رینگیٹس کے میچ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی نظر آئے، حسان خان، جنہوں نے میلبرن کی طرف سے 29 گیندوں پر سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US