ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے صرف دو دن میں ختم ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا ان کے براڈکاسٹرز اور میلبرن کرکٹ ایسوسی ایشن کو تقریباً 25 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹاڈ گرین برگ نے تصدیق کی کہ یہ نقصان ٹیسٹ کے جلد اختتام کی وجہ سے ہوا کیونکہ میلبرن میں روایتی طور پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے چار دن کے ٹکٹ پہلے ہی سولڈ آؤٹ تھے۔ جلدی ختم ہونے سے معیشت پر بھی منفی اثر پڑا اور براڈکاسٹرز، ہاسٹل اسٹاف اور بیل بن کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹاڈ گرین برگ نے کہا کہ دو دن میں ختم ہونے والا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اچھا کاروبار نہیں، اور اس سے کھیل کے تمام اسٹیک ہولڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے دن 20 وکٹیں اور دوسرے دن 16 وکٹیں گریں، جس کے بعد انگلینڈ نے ٹیسٹ جیت لیا۔ میچ کے دوران ایم سی جی گراؤنڈ اسٹاف کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں بھی تقریباً پانچ سے 10 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا کیونکہ پرتھ میں ہونے والا میچ بھی دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔