آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی: کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

image

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ایک مضبوط ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔

اسکواڈ میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور او ڈی آئی کپتان پیٹ کمنس اور تیز بالر جوش ہیزل وڈ بھی شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی حالیہ دنوں میں فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں اور ہیزل وڈ سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ پیٹ نے اب تک صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے۔

اسکواڈ میں مارکس سٹوائنس ٹم ڈیوڈ جو خود بھی اس وقت فٹنس مسائل کے شکار ہیں گلین میکسویل اور کیمرہ گرین بھی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے پوری طرح فٹ نہیں ہوا تو اس کو تبدیل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں جتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں سب کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے پہلے تک کھلاڑی تبدیل کرنے کی اجازت ہے۔ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں ٹراؤس ہیڈ ایڈمزمپا میتھیو شارٹ جوش انگلش نیتن ایلیس بھی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US