پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کو فارغ کر دیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ اظہر محمود کا کنٹریکٹ مارچ 2026 تک تھا، تاہم باخبر ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے کنٹریکٹ کو قبل از وقت ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ پاکستان کا اگلا ٹیسٹ دورہ مارچ 2026 میں بنگلا دیش کے لیے طے ہے جس کے بعد جولائی میں ویسٹ انڈیز اور اگست-ستمبر میں انگلینڈ کے دورے ہوں گے۔ یہ تمام سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ دیگر ممالک کے کوچز کو بھی موقع دینے پر غور کرے۔

اظہر محمود کو اسی سال ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا اور انہوں نے ساؤتھ افریقا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں کوچنگ کی جو ایک ایک سے برابر رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US