نیشنل جونئیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

image

نیشنل جونئیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبر پختونخوا کے قاری محمد عمر نے انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انڈر 17 کیٹگری میں خیبر پختونخوا کے نجم الساقب نے خیبر پختونخوا ہی کے عبدالحسیب خان کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور مختلف کیٹیگریز کے فائنلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انڈر 19 سنگلز کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے قاری محمد عمر نے پنجاب کے حسین شہزاد کو سخت مقابلے کے بعد 19-21 اور 18-21 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انڈر 17 سنگلز کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے نجم الساقب نے اپنے ہی صوبے کے کھلاڑی عبدالحسیب خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17-21، 21-18 اور 18-21 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انڈر 15 سنگلز کے فائنل میں پنجاب کے ہارون احمد نے خیبر پختونخوا کے حسنین خان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، تاہم حسنین خان کی مجموعی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ اس شاندار کامیابی پر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری صداقت شاہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

انہوں نے کوچز حیات اللہ اور مسعود کی محنت اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کوچز کی انتھک محنت کی بدولت یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US