سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیمز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

image

سال 2025 میں پاکستان کرکٹ کی مختلف فارمیٹ کی ٹیمز کی کارکردگی کافی بہتر رہی اور مخالف ٹیموں کے ساتھ کھیلے گئے بیشتر میچز میں کامیابی حاصل کی۔

سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میچز میں کارکردگی حیران کن رہی

پاکستان نے ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر چھ ون ڈے میچز کھیلے جس میں 5 جیتے جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارمنس آؤٹ کلاس رہی

پاکستان نے2025 میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز جیت کر کارکردگی کو بہتربنایا ۔پاکستان نے 2025 میں 34 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں 21 جیتے اور 13میں اسے شکست ہوئی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2025 میں 5 ٹیسٹ میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی

پاکستان ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف 2025 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے اکتوبر میں ہونے والا میچ پاکستان کی ٹیم نے 93 رنز سے جیتا جبکہ 20۔24 اکتوبر کو ہونے والا میچ سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ جنوری میں ہونے والا میچ سائوتھ افریقہ نے 10وکٹوں سے جیتا۔

ویسٹ انڈیز کے خلا ف پاکستانی ٹیم نے د و ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 120رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے شکست دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US