فوری طور پر حکومت چھوڑنے کا مطالبہ۔۔ مودی سرکار مشکل میں پڑ گئی

image

انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی پاکستان مخالف بیان دینے اور اپنے ہی ملک میں رہنے والے مسلمان شہریوں کے خلاف پالیسی بنانے میں اتنے مگن رہتے ہیں کہ ملک میں کون سے جرائم جنم لے رہے ہیں اس کی انھیں خبر ہی نہیں رہتی۔ یا پھر یوں کہہ لیں کہ وہ جان بوجھ کر جرائم کو بڑھاوا دیے جارہے ہیں۔

حال یہ میں بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی اسمگلنگ پکڑی گئی ہے جس میں تین ہزار ہیروئین کو مندرا ائیر پورٹ (گجرات) سے پکڑا گیا ہے۔ اس خبر کے آنے سے بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ مندرا ائیرپورٹ کے اختیارات نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کے پاس ہیں اور منشیات کو موقع پر روکنا ائیر پورٹ انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔

گوتم اڈانی، اڈانی گروپ کے مالک ہیں جو مودی کی ریاست گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ گوتم ایڈانی ملک کے ایک چوتھائی کارگو شپ کے علاوہ تیرہ ریاستوں اور سات سمندری بندگاہوں کے منتظم ہیں۔

استعفے کا مطالبہ

اتنی بڑی تعداد میں ہیروئین کے پکڑے جانے پر مودی کی خاموشی پر لوگوں نے کئی سوال کھڑے کردے ہیں۔ مودی کی خاموشی کی وجہ ان کی ایڈانی گروپ سے دوستی قرار دی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے بھارتی اپوزیشن اور شہریوں نے مودی سے استعفے کا مطالہ بھی کردیا ہے اور کہا ہے کہ “مودی حکومت کی ناک کے نیچے یہ سب ہوتا رہا اور حکومت کو خبر ہی نہیں ہوئی“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts