لسی تو سب کو ہی پسند ہے لیکن سب ہی نے صرف نمکین اور میٹھی لسی ہی پی ہو گیہ لیکن آج ہم آپکو اس لسی کی بارے میں بتائیں گے جو تقریباََ 30 سے زیادہ زائقوں میں ملتی ہے۔ یہ لسی بھارت کے شہر سورت میں ملتی ہے۔ انہوں نے لسی میں ملائی لسی،مینگو لسی،وینیلا لسی،چاکلیٹ لسی اور آئسکریم لسی متادرف کروائی ہے۔
انکی لسی کا پورا بھارت ہی دیوانہ ہے جو بھی بھارتی شہر سورت گھومنے پھرنے آتا ہے وہ یہ لسی ضرور پیتا ہے اور پیے بھی کیوں نہ کیونکہ یہ لسی کی دوکان انکے دادا، دای نے شروع کی تھی اور آج تیسری نسل اس دوکان وک چلا رہی ہے لیکن یہ اس زمانے میں بھی اتنی ہی مشہور تھی جتنی آج ہے جبکہ یہ دوکان 70 سالوں سے زیادہ عرصے سے چل رہی ہے۔
مزید یہ کہ دادا،دادی کے دور میں ایک لسی کا گلاس صرف 10 پیسے کا ہوا کرتا تھا مگر دوکان کے مالک شنکر کا کہنا ہے کہ دادی دادی نے اور ہمارے ابو نے ایک ہی چیز سیکھائی بیٹا 1 نمبر چیز دنیا کو پلاؤ تو دنیا کو تمہیں ڈھونڈھنے نہیں جانا پڑے گا بلکہ دنیا خود چل کے تمہارے پاس آئے گی۔
اب یہ لسی کا گلاس 50 روپے کاہے جو کہ اس مہنگا ئی کے دور میں انتہائی سستا ہے، سرف مختلف زائقوں والی لسی ہی نہیں دیتے بلکہ ہر لسی کے گلاس کو مزید زائقہ دار بنانے کیلئے یہ ہر لسی کے گلاس میں کاجو،بادام،پستہ اور آئسکریم الگ سے بھی ڈالتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پورے سورت میں انکی دوکان جئے شنکر لسی والے کی دوکان کے نام سے مشہور ہے اور ہر رکشہ،ٹیکسی والے کو اس دوکان کا معلوم ہے وہ ان کے گاہکوں کو انکی دوکان پر نام سنتے ہی لے آتے ہیں۔