وہ کہتے ہیں نہ کہ اگر خیال نہ کیا جائے تو ایک چھوٹی سی غلطی بھی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکی اداکارہ کے ساتھ پیش آیا جب ان کو اپنی سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نکول رچی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جہاں وہ سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی 40ویں سالگرہ کا جشن اپنی منا رہی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے سامنے کیک رکھا ہوا ہے جس پر ان کی بچپن کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ تاہم جیسے ہی نکول رچی کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کیلئے جھکیں تو ان کے بالوں نے اچانک آگ پکڑ لی۔ جبکہ گھبراتے ہوئے اداکارہ نے آگ کو بجھانے کی کوشش بھی کی تھی۔
اس حادثے کی ویڈیو نکول رچی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جہاں لاکھوں مداحوں نے اسے دیکھا اور مختلف تبصرے بھی کیے۔