دہشت گرد کبھی بھی قرآن کو ہاتھ میں لے کر لوگوں کو نہیں مارتا ۔۔ قُرآن پاک کی بے حُرمتی کرنے پر بھارتی مُسلمان بھڑک پڑے

image

قرآن پاک مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ قابلِ محترم اور مقدس کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ کی ہے۔ غیر مسلمانوں نے پچھلے کچھ سالوں میں قرآن پاک کے بے حرمتی کئی طریقوں سے کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ حال ہی میں بھارتی شہر تلنگانہ جس کا دارالحکومت حیدرآباد ہے۔

سوشل میڈیا پر الیاس شراف الدین کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ: '' قرآن پاک کے بے حرمتی کرنا بند کریں، آٹھویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب کے صفحہ نمبر291 پر ایک دہشت گرد آدمی اسلحہ سے لیس کھڑا ہوا ہے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دکھایا گیا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں سی ایم کے سی آر، کے ٹی آر، اور ایم پی اسد الدین، اویس اکبرالدین اویسی فوری ایکشن لیں۔ ''

انہوں نے مزید کہا کہ: '' نتھورام ونائیک نے مہاتما گاندھی کو مارتے وقت ہاتھ میں قرآن پکڑا تھا، کیا جو فلسطین میں یہودی مسلمانوں کو مار رہے ہیں وہ ہاتھ میں قرآن پکڑے ہوئے ہیں، کیا ہٹلر نے 60 لاکھ یہودیوں کو مارتے ہوئے قرآن ہاتھ میں پکڑا تھا؟ جاننا چاہیئے نتھورام ایک ہندو تھا، ہٹلر بھی عیسائی تھا، جانیئے مارنے والے معصوموں کو کوئی بھی مذہب کے ہوسکتے ہیں، مارنے والا کہیں سے بھی آسکتا ہے، یہ قرآن کی بے حرمتی بدترین گناہ ہے، اس کتاب کے پبلشر کو فوری ایکشن لے کر اس کو تبدیل کیجیئے اور قرآن کے بے حرمتی کو دیکھ کر اس کو تبدیل کریں ورنہ ایک طوفان برپا ہو جائے گا۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts