پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔۔ جبکہ ورلڈ ٹی20 میں حسن علی کی پرفارمینس کو لے کر شایقین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا رہا۔
آج ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی 20 میچ میں حسن علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 4 اوور میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ حسن علی نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھ سے امیدیں نہ چھوڑنا، میں اور محنت کروں گا تاکہ پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔ الحمد اللہ اس برے وقت نے مجھے اور بھی زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ان سب مشکل وقت کے بعد حسن نے اپنی گیند پر وکٹ حاصل کرلی۔
ایک صارف نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے ویڈیو شیئر کردی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرکے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔