میں نے بھی شائستہ سے علاج کروایا ہے اور مجھے ۔۔ مشہور شیف سعادات نے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے کونسا علاج کروا لیا کہ ان کا چہرہ ہی بدل گیا؟

image

ٹی وی اور شوبز انڈسٹری سے جُڑے لوگ چاہے وہ اداکار ہوں یا شیف یا پھر نیوز اینکرز سب کو ہی اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لئے ڈھیروں جتن کرنے پڑتے ہیں۔

اور جب بات ہو خوبصورتی میں اضافے کے لئے سرجری کی تو زیادہ تر شوبز انڈسٹری کے لوگ بیوٹی ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں، معروف شیف سعادات بھی اپنی آنکھوں کے گرد موجود ہلکے دور کروانے کے لئے پہنچے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک جہاں انہوں نے اپنی آنکھوں کے گرد موجود ہلکوں کو ختم کروانے کے لئے ٹریٹمنٹ کروایا۔

ٹریٹمنٹ کے بعد شیف سعادات نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹر شائستہ کے کلینک کا ماحول اور تمام سہولتیں بہت پسند آئی اور ان کا ٹریٹمنٹ بھی انہیں بےحد پسند آیا جبکہ ٹریٹمنٹ کرواتے ہی ان کی آنکھوں کے گرد موجود ہلکوں میں انہیں فوری طور پر واضح فرق محسوس ہوا۔

اس سے قبل بھی حرا مانی، منال خان، کبریٰ خان اور دیگر کئی شوبز انڈسٹری کے ستارے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے بیوٹی ٹریٹمنٹ کروا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ تمام اداکار ٹی وی پر بےحد خوبرو نظر آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US