اپنی پسندیدہ چیزیں ہر کوئی اپنے پاس لمبے عرصے تک رکھنا چاہتا ہے لیکن مشہور لوگ بھی ایسا کرتے ہیں کیوں کہ کبھی اس مخصوص چیز سے انھیں بہت زیادہ لگاؤ ہوتا ہے اور کبھی انھیں لگتا ہے ساری کامیابی اور خوش نصیبی انھیں اسی چیز کی وجہ سے ملی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے کہ کون سی سیلبریٹی کیا مخصوص چیز ہمیشہ اپنے پاس رکھتی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
شاہ رخ خان
کنگ خان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ ہو یا موبائل نمر ہر جگہ تین نمبرز یعنی 555 ضرور موجود ہوتا ہے۔ انتا ہی نہیں بلکہ یہ تین نمبرز شاہ رخ خان کی بیوی گوری حتیٰ کہ ان کے اسٹاف کے تمام ممبرز کے موبائل نمبرز میں بھی یہ تین عدد لازمی موجود ہوتے ہیں۔
ملکہ الزبتھ کا خفیہ بیگ
ویسے تو ملکہ رطانیہ کے پاس کافی نایاب ہینڈ یگز موجود ہیں۔ لیکن ایک خاص قسم کا بیگ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں جو سیاہ رنگ کا خوبصورت لیدر سے بنا بیگ ہے۔ یہ بیگ ملکہ الزبتھ کی والدہ نے 1950 میں خرید کر اپنی بیٹی کو تحفے میں دیا تھا جس کے بعد ملکہ اسے سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی استعمال کررہی ہیں۔
اوبامہ
امریکہ کے سابق صدر اوبامہ اپنی جیب میں ہمیشہ ایتھوپیا کا ایک کراس رکھتے ہیں جو عیسائی کمیونٹی کے لئے مقدس نشان سمجھا جاتا ہے۔ یہ کراس ایک مالا کے درمیان بنا ہوا ہے جو ہمیشہ ان کی جیب میں موجود ہوتا ہے۔
ایمن خان
نٹ کھٹ اور پیاری سی اداکارہ ایمن خان اپنی منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ پہنے رہتی ہیں۔ یہ انگوٹھی کافی کوبصورت مگر سادہ ڈیزائن کی ہے جس کے درمیان میں ایک بڑا سا ہیرا موجود ہے اور اس کے اطراف میں بھی چھوٹے چھوٹے ہیرے ہیں۔ اگرچہ ایمن اب شادی شدہ او ایک بیٹی کی ماں ہیں لیکن منگنی کی انگوٹھی وہ ہمیشہ پہنے رہتی ہیں۔