بیوی زیادہ امیر ہے یا شوہر۔۔ جانیں ان 3 تین مشہور جوڑیوں میں کون زیادہ کماتا ہے؟

image

میاں بیوی اگر دونوں کماتے ہوں تو زندگی کی گاڑی بہت سہل ہوجاتی ہے کیونکہ خدانخواستہ برے وقت پر کسی تیسرے کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ لیکن اگر بات ہو مشہور شخصیات کی تو یہ کبھی کبھار یہ پتہ چلانا بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ میاں بیوی میں سے زیادہ دولت مند کون ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند مشہور جوڑوں کی جائیداد کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ میاں بیوی میں سے زیادہ امیر کون ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک

ثانیہ مرزا اگرچہ پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی بیگم ہیں لیکن خود بھی وہ بھارتی ٹینس اسٹار ہیں جس کی وجہ سے ان کی کل جائیداد 25 کروڑ امریکی ڈالر ہے جبکہ ان کے شوہر شعیب ملک کے پاس بھی کل جائیداد 25 کروڑ امریکی ڈالرز ہی ہے۔

ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد

ثروت گیلانی ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی کل جائیداد ایک کروڑ امریکی ڈالر ہے جبکہ ان کے شور پاکستان کے نامی گرامی پلاسٹک سرجن ہیں اور ان کی جائیداد کی قیمت بھی ایک کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما

ویرات کوہلی بھارت کے اسٹار کرکٹر تو ہیں ہی لیکن امارت میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں۔ ویرات انڈیا کے تیسرے رئیس کھلاڑی ہیں ان کی جائیداد کی مالیت 105 کروڑ امریکی ڈالر ہے جبکہ ان کی بیگم جو انڈیا کی ٹاپ کی اداکارہ ہیں ان کی جائیداد کی قیمت 47 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US