گزشتہ روز ڈھاکا کے ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ایک دن آرام اور تفریح کرتے ہوئے گزارا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رات کے کھانے کے بعد کھلاڑی نے فوٹو شوٹ بھی کروایا، جبکہ اس موقع پر سابق کپتان شعیب ملک نے کھلاڑیوں کو سے باتیں بھی کیں۔
آل راؤنڈر شعیب ملک نے سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے تجربات اور مفید مشورے بھی دیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جو اتحاد دکھائی دے رہا ہے، وہ ٹیم کو آگے لے کر جائے گا۔ آپ ایک دوسرے کیلئے خوش ہوتے ہیں، جو پرفارمینس دیتا ہے۔ مزید کہا کہ اسی طرح ٹیم بنتی ہے، اسی طرح جیتی بھی ہیں۔
شعیب نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم جیتی ہے تو وہ ایک بندے کی پرفارمینس پر نہیں جیتی، بلکہ وہ سب کی ملے کر کوشش کرنے کی واجہ سے جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی کرکٹ بہت اچھے لڑکوں کے ہاتھوں میں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔