ہزاروں پرندوں کی یلغار۔۔۔ گھر، گلیاں اور پارک سب پرندوں سے بھر گئے، دیکھیے ویڈیو

image

موسمی تبدیلیوں کے باعث پرندوں کا شہری علاقوں کی طرف ہجرت کرنا عام ہوتا جارہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو پھر سے وائرل ہورہی ہے جس میں کوکاٹو پرندوں کے جُھنڈ نے شہری علاقے میں قبضہ کر لیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوکاٹو پرندے کے جُھنڈ نے آسٹریلیا کے علاقے نورا پر اچانک قبضہ کرلیا تھا۔ جس کے بعد کوکاٹو اس علاقے میں رہنے والوں کیلئے مصیبت بن گئے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں پرندوں نے گھر، سڑکیں اور پارک میں یلغار کردی ہے۔

ایک رہائشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام گھروں پر کوکاٹو کا قبضہ ہے۔ کہا جاتا ہے آسٹریلیا کے شہر نورا میں اس طرح کوکاٹو کا حملہ کبھی نہیں ہوا۔

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکاٹو پرندے کے ہجرت کرنے کا طریقہ ہر 50 سال بعد تبدیل ہوتا ہے۔ تاہم چند سالوں سے بڑی تعداد میں پرندوں کا اس طرح شہری علاقوں میں آنا ایک پریشان کن عمل ہے۔ شہری علاقوں میں ان پرندوں کے آنے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پرندوں کی اتنی بڑی تعداد میں اس شہر کی طرف آنے کی ایک وجہ شہر کا بڑا علاقہ تالاب اور سبز میدانوں پر مشتمل ہونا بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts