فرعون کی لاشیں آج بھی اسی حال میں موجود ہے ۔۔۔جانیے فرعون کی قبروں کے اندر کونسے خزانے ملے؟

image

تین ہزار سال قبل مصر میں فرعونوں کی حکومت تھی۔ یعنی اس وقت کے حکمران کو فرعون کہا جاتا تھا۔ لیکن ہزاروں سال گزر نے کے باوجود بھی آج بھی اس کی باقیات عجائب گھروں میں موجود ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی عجائب گھر کے بارے میں بتائیں گے جہاں فرعونوں کی باقیات محفوظ ہیں۔

زبیر ریاض نامی وی لاگر نے اپنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت کے فرعونوں کی لاشیں (ممیاں) مصر کے عجائب گھر میں کس حال میں موجود ہیں اور ان کے تابوتوں میں کون سے خزانے نکلے ہیں۔

مصر کے شہر قاہرہ کے عجائب گھر میں دو فرعونوں کی لاشیں رکھی گئیں ہیں۔ جن میں فرعون یویا اور اس کی بیوی تھویا کی لاش موجود ہے۔

اس عجائب گھر میں دونوں فرعون کے، لکڑی سے بنے تابوت بھی رکھے گئے ہیں، جن پر سونے سے نقش و نگار بنے ہوئے ہیں۔ ان فرعونوں کی قبر سے صندوق برآمد کیا گیا تھا جس میں سونے، مختلف جواہرات اور استمعال کرنے کی چیزیں موجود تھیں۔

تھویا عورت فرعون کی لاش کو اگر دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب تک اسی حال میں موجود ہے جس طرح اسے دفنایا گیا تھا۔ جبکہ پاؤں میں موجود سونے کے کنگن بھی سہی حالات میں ہیں۔

یویا فرعون کا صرف چہرا ہی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اسکے ہاتھ اور بالوں کو بخوبی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس عجائب گھر میں فرعونوں کے آرام کرنے کیلئے استعمال ہونے والے بستر بھی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں فرعونوں تعلق موسیٰ علیہ السلام کے دور سے نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts