امبانی اب امیر ترین آدمی نہیں رہے کیونکہ ۔۔ مکیش امبانی سے امیر ترین آدمی ہونے کا اعزاز چھیننے والے شخص کون ہیں؟

image

مکیش امبانی سے امیر ترین آدمی ہونے کا اعزاز چھن گیا، پہلے تو بچے بچے کو یہ بات معلوم تھی کہ بھارت اور ایشیا کا سب سے امیر ترین آدمی مکیش امبانی ہے مگر اب ایسا نہیں رہا کیونکہ اب پورے ایشیا اور بھارت کے امیر ترین آدمی گوتم اڈانی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ بدھ کے روز مکیش امبانی کے رئیلانس گروپ کے شیئر زمیں کمی اور اڈانی گروپ کے شئیرز کے حصص میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

مزید یہ کہ رواں سال مکیش امبانی کے اثاںوں کی مالیت میں 55 ارب روپے ڈالر کا اضافہ ہوا اور مکیش امبانی کی دولت میں صرف 14 ارب 30 کروڑا اضافہ ہو سکا۔

اگر ہم فیصد کے حساب سے بات کریں تو ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق مکیش امبانی ریالئنس گروپے کے شیئرز کی ویلیو 1 عشاریہ 48 کی کمی کے ساتھ 2350 روپے رہ گئی ہے۔اس کمی نے نے سرمایہ کاروں کے 22 ہزار کروڑ روپے ڈوبو دیے۔

اس کے علاوہ دوسری طرف بدھ ہی کے دن گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کی گروس مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12 ہزار کروڑ اور نیٹ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 4250 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کمپنی کے مالک گوتم اڈانی انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts