پہلے لوگ مذاق بناتے تھے پھر بیوی نے حوصلہ دیا ۔۔ جیون ساتھی کی تلاش میں رہنے والے اس 3 فٹ کے جوڑے کی شادی ریسٹورنٹ کے کھانے کی وجہ سے کیسے ہوئی؟

image

واقعی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں آج کل دنیا میں ہر جگہ انتہائی چھوٹے قد والے پاکستانی جوڑے کا تذکرہ ہوتا نظر آتا ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ ان دونوں میاں بیوی کا قد 3 فٹ ہے اور انکے خاوند جن کا نام زمرد ہے وہ ایک بہترین ہوٹل میں مین گیٹ کا دروازہ انے جانے والوں کیلئے کھولتے ہیں اور یہی ان کی نوکری ہے۔

یہ واقعہ صوبہ پنجاب کا ہے اور جب اس ہوٹل میں ان کی بیوی نبیلہ کی بہن جن کی ابھی ابھی شادی ہوئی تھی تو وہ کھانا کھانے گئے تو وہاں انہیں پہلی مرتبہ دیکھا اور دل میں سوچ لیا کہ ان کے ساتھ ہی اپنی بہن کی شادی کرواؤں گی تو بس جاتے ہوئے زمرد سے پوچھا کہ آپ کی شادی ہوئی ہے۔

جس پر انہوں نے کہا نہیں جی اور ان سے ان کے گھر کا پتہ معلوم کیا اور کچھ دن نبیلہ کی بہن نے اپنے گھر میں مشورہ کرنے کے بعد زمرد کے گھر کھانے پر آئے اور اس طرح بات آگے بڑھی اور پھر رشتہ پکا ہوگیا۔

شادی کے بعد اب زمرد کی بیوی نبیلہ کا کہنا ہے کہ ہماری شادی کو 2 سال ہو گئے ہیں مگر لڑائی نام کی چیز نہیں ہے ہمارے درمیان اور اگر کبھی ہلکی پلکی نوک جھوک ہو بھی جائے تو بھی وہ بس کمرے کی حد تک رہتی ہے آگے نہیں بڑھتی۔

اپنے جیون ساتھی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جیسا انہوں نے سوچ رکھا تھا اللہ پاک نے انہیں ویسا ہی محبت کرنے والا شوہر دیا ہے۔

مزید یہ کہ اب بات کرتے ہیں کہ تھوڑی بہت نوک جھوک کے بعد جب بیوی کا منانا ہوتا ہے تو زمرد ایسا کیا کرتے ہیں جس سے بیوی فوراََ ناراضگی بھول جاتی ہیں۔

نبیلہ کو منانے کیلئے زمرد صاحب شوارما گھر لے کر آتے ہیں جس کی قیمت صرف 100 روپے ہوتی ہے اور اگر کبھی کبھی زیادہ ناراض ہوں تو یہ اپنے ہوٹل میں انہیں بریانی کھلانے لے جاتے ہیں۔

ان کی زندگی بہت سادہ ہے اور بہت اچھے سے گزر رہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ دیگر بیویوں کی طرح یہ بڑی بڑی خواہشیں نہیں کرتیں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بہت خوش ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی میں اب بھی بہت مشکالات ہیں۔

جیسا کہ گھر سے کسی کام سے باہر نکلیں تو لوگ طعنے دیتے ہیں ، چھوٹے قد کی وجہ سے مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہیں 100 فیصد میں سے 30 فیصد لوگ ایسے بھی ہیں جو دیکھتے ہی دعائیں دیتے ہیں۔

آخر میں ان کی بیوی نبیلہ کا کہنا ہے کہ ابھی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے لیکن دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں کوئی اور اچھی نوکری دے دے تاکہ یہ انکی 12 گھنٹے کی نوکری سے جان چھوٹ جائے اور یہ گھر پر رہ سکیں اور ساتھ وقت گزار سکیں زیادہ۔

اس مہنگائی کے دور میں شوہر کا ساتھ دینے اور رشتہ نبھانے کیلئے یہ نبیلہ کپڑے سلائی کرتی ہیں جس سے بہ مشکل گزارا ہوتا ہے لیکن پھر بھی بہت اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts