شاہین ون۔ اے کا کامیاب تجربہ۔۔ پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی بودی دھمکیوں کا غرور خاک میں ملا دیا

image

نیوکلئیر طاقت پاکستان نے 25 نومبر کو شاہین ون- اے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس موقع پر صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے پراجیکٹ کے تمام سائنس دانوں اور انجینیرز کو مبارک باد پیش کی۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق تجربےکا مقصد میزائل کہ پرواز کا تکنیکی مشاہدہ کرنا تھا۔ شاہین ون اے کی رینج 900 کلومیٹر ہے

چند دن پہلے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پتھوڑا گڑھ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو دھمکانے کی ناکام کوشش کی تھی جسے پاکستانی وزارت خارجہ نے غیر ضروری، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔ پاکستان کے اس طاقتور ترین میزائل تجربے کے بعد یقیناً ان تمام دشمنانِ وطن کے کلیجے ایک بار پھر دہل گئے ہوں گےجو پاک دھرتی کے خلاف ناکام سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔

About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts