ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے کچرا اٹھانے اور سیوریج کے کام کی ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہر گلی میں کچرے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب شہری کہہ رہے ہیں ہڑتال صرف آج ہے لیکن ان لوگوں نے کئی دنوں سے کام صحیح سے نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے کچرے کے ڈھیر کے ساتھ گٹروں کا پانی گندگی پھیلا رہا ہے۔
او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، 7 اضلاع اور ایک ضلع کاؤنسل میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں