200 روپے درجن انڈے، لگتا ہے مُرغیاں بھی پیٹرول پی کر انڈے دے رہی ہیں ۔۔ سردی میں انڈے مہنگے کیوں ہو جاتے ہیں؟

image
ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز سردی تو کہیں ہلکی ہے، البتہ کراچی میں سائبیرین ہوائیں تو چلی، مگر سردی نہ ہوئی۔ لیکن انڈوں کے دام ضرور بڑھ گئے۔ ٹھنڈے موسم میں انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے وہیں ریٹیلر ان کے دام بڑھا دیتے ہیں جس سے عام آدمی انڈہ کھانے سے پہلے سوچ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں انڈوں کی قیمت 180 سے 220 روپے فی درجن چل رہی ہے جس پر عوام شدید پریشان ہے۔ سردی کے موسم میں انڈے ہمارے جسم کو گرم رکھنے اور طاقت دینے میں مدد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سردی میں انڈوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ خود کھائے نہ کھائے کم از کم بچوں اور بوڑھوں کو تو ضرور کھلائیں۔
لیکن جیسے جیسے سردی بڑھتی جاتی ہے، انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ سردیوں میں انڈوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

وجہ

سردیوں میں انڈوں کی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مانگ میں اضآفہ بھی ہو جاتا ہے اور دوسری اہم بات یہ کہ سردی کی وجہ سے مرغیاں زیادہ تعداد میں مر جاتی ہیں یا بیمار پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے انڈے خریدنا ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے۔ ابھی اگر حآل ہی کی بات کریں تو ایک انڈہ 20 سے 18 روپے کی نئی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔
موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے مرغیوں کا جسمانی درجہ حرارت تیزی سے گرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ انڈے کم دیتی ہیں۔ ان کی بچہ دانی سکڑ جاتی ہے اور نتیجتاً انڈے کم اور مہنگے ہو جاتے ہیں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts