ثناء اور داؤد کی شادی کو ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ان کی محبت کی کہانی مارچ 2020 میں بی بی سی کی بدولت دنیا کے سامنے آئی اور پھر ان کے بارے میں لوگوں نے خوب ویڈیوز بنائیں، کہیں ان کو پروموشن دی گئی تو کبھی لوگوں نے ان کو علاج کے پیسے دینے کا بڑا ڈھونگ رچایا۔ مگر ایک ماہ قبل بی بی سی نے ہی بتایا اور دکھایا کہ داؤد کو ایک ٹانگ لگا دی گئی ہے اور وہ چلنے لگا ہے جس پر ثناء نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ داؤد اپنے پیروں پر تو کھڑا ہوا۔
اس کے بعد ثناء نے اپنے یوٹیوب پیج پر کئی ایسی ویڈیوز ڈالیں جن میں داؤد خود اپنے پیروں پر چل رہا ہے اور وہ تمام ہسپتال میں بنائی گئیں تھیں۔ لیکن اس کے بعد کوئی حالیہ اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی۔ کیونکہ ثناء نے داؤد کو مصنوعی ہاتھ لگانے کا بھی کہا تھا جس پر لوگوں کو انتظار ہے کہ آخر کب داؤد کو مصنوعی ہاتھ لگائے جائیں گے۔
ثناء نے جہاں معاشرے میں ایک نئی مثال رقم کی معذور آدمی سے شادی کرکے، وہیں اس نے اپنے سسرال والوں کے ساتھ بخوشی رہ کر یہ بھی دکھایا کہ اگر عورت گھر سنبھالنے اور گھر کو جوڑ کر رکھنے والی ہو تو گھر ہنستا بستا رہتا ہے۔ ان کی ساس اور نندیں بھی ان سے خوش ہیں۔ لیکن ثناء کو آج بھی اپنے ابو کے خوش نہ ہونے کا ہے کیونکہ ان کے والد داؤد سے شادی کرنے پر رضامند نہ تھے۔