سری لنکا نے پاکستان کو 35 ہزار آنکھوں کے عطیات دیے ۔۔ نابینا افراد کی بینائی واپس لانے کیلئے سری لنکا کتنے سالوں سے پاکستان کی مدد کر رہا ہے؟

image

ویسے تو انسان کو عطا کی گئی ہر چیز ہی اللہ پاک کی نعمت ہے مگر آنکھیں وہ سب سے بڑی نعمت ہے جس سے انسان اس خوبصورت دنیا کو دیکھ سکتا ہے۔

اب یہاں بات کرتے ہیں کہ پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ آنکھوں کے عطیات دینے والا ملک کون سا ہے؟ تو اس ملک کا نام ہے سری لنکا۔

سری لنکا اب تک دنیا کو 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے، اس تعداد کا 40 فیصد حصہ ملک پاکستان کو عطا کیا جاتا ہے۔

اب اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر نیاز آحمد بروہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو دی گئی آنکھوں کے عطیات کی تعداد تقریباََ 35 ہزار ہے۔

جبکہ ان میں سے 30 ہزار آنکھوں کے عطیات شہر کراچی میں دیے گئے ہیں۔ اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے مزید کہا کہ نابینا افراد کی بینائی واپس لانے کیلئے سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی 1967 سے کوشاں ہے اور آنکھوں کے عطیات بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے یہ بتایا کہ انہوں نے سری لنکن آئی ڈونیشن کو ای میل پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے سیالکوٹ میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کی خدمات کو یاد کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا اور اس کا عطیہ بھی سری لنکا نے ہی کیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts