میں نے شوہر کی شادی خوشی سے کروائی، اس کے لیے دل تھوڑا سا بڑا کیا ۔۔ اپنے شوہر کی دوسری شادی کروانے والی بیوی کی دلچسپ کہانی

image

پاکستان بالخصوص دنیا بھر میں کوئی دلچسپ اور انکوکھی شادیاں دیکھی گئی ہیں۔ لیکن جس شادی کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ بھی کافی حیرت انگیز ہے۔

اِس شادی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ دولہے کی پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے لیے دوسری لڑکی تلاش کر کے خود یہ شادی کروائی جو شادی کہیں نہیں سنا گیا۔

جن خاتون نے اپنے شوہر کے لیے دوسی بیوی تلاش کی ان کا نام اسٹرانگ عظمیٰ ہے جو اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں اور کئی انٹرویوز بھی لیتی ہیں۔ انہیں خاتون نے اس بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اپنے خاوند کی شادی کے لیے دوسری لڑکی لے آئیں۔ عظمیٰ اروان کے شوہر کا ایک بیٹا بھی ہے جو حیران کن طور پر اپنے باپ کی شادی میں سڑبالا (شے بالا) بنا ہے۔

عظمیٰ نے پاکستان ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ کیونکہ اسلامی نقطہء نظر سے دیکھا جائے گا تو میں نے ایک مثال قائم کی ہے اور انشاء اللہ جب تک زندگی ہے ایسی ہی قائم رہے گی۔

اسٹرانگ عظمیٰ نے مضبوط دل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہ اس کے لیے دل تھوڑا سا بڑا کرنا پڑتا ہے، اور اگر دل بڑا نہ ہو تو حوصلہ کام آجاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا گھر میں اپنے شوہر پر کوئی رعب نہیں چلتا، یہی گھر کے بڑے اور سپریم کورٹ ہیں فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا میں نے لڑنا نہیں ہے کیونکہ مجھے لڑنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے کرے کہ میں اپنی چھوٹی بہن سے لڑوں یا ایسی کوئی بات کروں۔

عظمیٰ نے بتایا کہ اِن کی شادی کروانے کے لیے میں نے مہینوں بھاگ دوڑ کی ہے جس کی وجہ سے میرا پاؤں بھی خراب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اور بہت سارے کام ہوتے ہیں بچے سنبھالنا، چینل چلانا، گھر چلانا ، شوہر کی ذمہ داری، لیکن ان کا نکاح بھی ضروری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ولیمے کے لیے میرا اورمیری بہن کا ڈریس ایک جیسا ہوگا لیکن رنگ مختلف ہوگا۔

عظمی کے شوہر جبار سے ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میری پپہلی اہلیہ نے ایسا اقدام اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دونوں بیویوں کے حقوق پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts