میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیتا ہوں، مجھے چھوڑ دو ۔۔ سری لنکن منیجر نے اپنے آخری وقت میں کیا کہا؟ سینیئر صحافی محمد مالک کا بڑا انکشاف

image

سیالکوٹ واقعے میں جو کچھ ہوا اس کی جن الفاظ میں مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس پر پاکستانی قوم کے سر شرم سے ڈوب چکے ہیں۔ عالمی میڈیا پر پاکستان کی امیج بہت متاثر ہوئی ہے۔

اسی واقعے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر مالک اپنے شو میں بات کر رہے تھے، شو کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایساا نکشاف کیا جو سن کر اب مذید دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ ڈاکٹر مالک کہتے ہیں کہ:

'' پریانتھا کمارا کو جس پر ہجوم میں گھسیٹا جا رہا تھا ہر طرف شور تھا، درندے چاروں طرف گھوم رہے تھے۔ اس وقت جب ان کو بچانے کے لئے عمران نے بھی کوشش کی تو پریانتھا کمارا نے سب کے سامنے زور سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ مجھے معاف کر دو، مجھے مت مارو، میں کلمہ پڑھنے کے لئے تیار ہوں، اسلام قبول کر رہا ہوں، مجھے چھوڑ دو۔''

یہ بات پروگرام میں 27 منٹ اور 44 سیکنڈ کے درمیان کی گئی ہے۔ مذید تفصیل کے لئے ڈاکٹر مالک کے شو کی یہ ویڈیو دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US