اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے، وزیراعظم کے اس بیان سے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟

image

پاکستان میں مہنگائی کی جن بے قابو ہوچکا ہے وہیں وزیر اعظم کے ایک بیان نے لوگوں کے اندر مہنگائی سے سبب لگنے والی آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں مہنگائی سے متعلق گفتگو کی۔ لوگ عمران خان کی حکومت سے ایک ہی سوال پوچھتے دکھائی دیتے ہیں کہ مہنگائی کب ختم ہوگی؟

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نصب العین واضح تھا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کی شکل دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کامہنگائی سے متعلق کہنا تھا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کی نسبت مہنگائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل پلان بنایا کہ کس طرح عوام پر مہنگائی کا بڑھتا بوجھ کم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے آمدنی بڑھتی جائے گی مزید پیسا بچوں کی تعلیم پر لگائیں گے، وزراء اپنے حلقوں میں جائیں اور مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کرائیں، اب تک پاکستان میں شارٹ ٹرم پلاننگ ہوئی اب ہم پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ کررہے ہیں۔ ، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو پانچ لاکھ کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

کمر توڑ مہنگائی کے خلاف عوام آج بھی عمران خان کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر دھرنے دیتی آرہی ہے۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں آںے سے قبل بڑے خواب دکھائے دکھائے ، لیکن ایک بھی خواب پورا نہ کیا گیا۔

پاکستان میں مہنگائی کم؟ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts