کراچی میں گرین لائن منصوبے کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ کراچی میں چلنے والی گرین بس لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ایڈوانس ہیں۔ یہ بسیں یورو تھری ہائبرڈ ہیں، ان میں ڈیزل کے ساتھ خود بخود چارج ہونے والی بیٹری بھی لگائی گئی ہے۔ جس سے پیٹرول کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خاص طور پر سسٹم نصب کیا گیا ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں فوری آگ بجھانے کے کام آئے گا۔
دیکھیئے یہ منصوبہ اندر سے کیسا دکھتا ہے: