شہر کراچی میں ایک دلچسپ و عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک چینی شہری سیاحتی مقام سمجھ کر کراچی کی کٹی پہاڑی پہنچ کر وہاں کی تصویریں بنانے لگا۔
اطلاع ملنے پر کراچی پولیس چینی شہری کو تحویل میں لے کر تھانے لے گئی۔
رپورٹ کے مطابق ناظم آباد کٹی پہاڑی پر مقامی لوگوں نے جب اس چینی شخص کو اس مقام کی تصاویر بناتے اور گھومتے پھرتے دیکھا تو لوگوں نے پولیس کا اطلاع دے دی۔
چینی باشندے سے جب مقامی پولیس نے پوچھا کہ آپ یہاں کیسے ہوتو اس نے کہا کہ میں کراچی وزٹ ویزے پر سیرکرنے آیا ہوں۔ ہوٹل سے نکلنے کے بعد جب چینی شہری نے کٹی پہاڑی پر گھروں کی لائٹس جلتی دیکھیں تو وہاں تصویریں بنانے پہنچ گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد دوبارہ چینی باشندے کو ہوٹل منتقل کر دیا۔