میں افسر ہونے سے پہلے آپ کا شاگرد ہوں ۔۔ جانیے جب بزرگ استاد اپنے ہی 20 گریڈ کے شاگرد افسر کے کمرے میں داخل ہوا تو اس نے کیسا سلوک کیا؟

image

آپ کتنے بڑے افسر ہو یہ آپکا اخلاق دیکھاتا ہے ۔ آج سے کچھ دن پہلے ایک تصویر منظر عام پر آئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ 20 گریڈ کے سرکاری ملازم نے اپنے بزرگ استاد کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا ۔ یہ کیا بات ہے تو آئیے جانتے ہیں؟

ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں 20 گریڈ کے سیکریٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی کے دفتر کا دروازہ ایک شخص نے کھٹکھٹایا جس پر دروازہ کھولا گیا۔

اور اپنے استاد کو دیکھتے ہی یہ فوراََ استاد کے ادب میں اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور انتہائی عقیدت واحترام سے ان سے ملے ۔ نہ صرف ملے بلکہ انہیں اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

اور ان سے حال احوال پوچھتے ہوئے خود سامنے پڑی ہوئی ایک چھوٹی کرسی جس پر عام طور اپنے مسائل لے کر آئے لوگ بیٹھا کرتے ہیں اس پرخود بیٹھ گئے ۔ان کے اس عمل کی اب ہر طرف سوشل میڈ یا پر تعریف ہو رہی ہے۔

اور ہو بھی کیوں نہ کیونکہ کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ضرور ہے۔

واضح رہے کہ اگر طاہر اورکزئی صاحب کو جو آج یہ مقام حاصل ہے تو اس میں انکے والدین استادوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس کے علاوہ جو یہ اپنے استادوں کا اتنا بڑا مقام ملنے کے بعد بھی اس قدر عزت کرتے ہیں یہی انکی کامیابی کا راز ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts