ڈاکٹرز کی غفلت یا پھر معجزہ ۔۔ مردہ قرار دی گئی بچی غسل کے وقت زندہ ہوگئی

image

ایسے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کسی شخص کو مردہ قرار دیا جاتا ہے اور وہ کچھ وقت بعد زندہ ہوجاتا ہے۔ اب اس کو ڈاکٹرز کی غلطی قرار دیا جائے یا پھر کچھ اور معاملہ۔

اسی طرح ایک اور واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں ایک بچی کو ڈاکٹرز نے زندہ قرار دیا مگر غسل کے دوران وہ واپس زندگی میں لوٹ آئی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ٤ سالہ ایک بچی چلڈرن اسپتال میں مردہ قرار دی گئی تھی جو زندہ نکلی۔

ذرائع کے مطابق 4 سالہ بچی کا نام میرب ہے جسے گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث چلڈرن اسپتال لاہور میں منتقل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹرز نے بچی کے ورثاء انتقال کی خبر دی جس کے بعد وہ بچی کو لے کر فیصل آباد اپنے گھر آگئے۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اہل خانہ نے تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس کی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی بعد ازاں بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔

فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ بچی کا زندہ ہونا کوئی معجزہ ہے یا پھر چلڈرن اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دے د یا تھا۔ خیال رہے یہ واقعہ گذشتہ روز لاہور میں پیش آیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts