شیخ رشید کے ہارٹ اٹیک کی افواہ ۔۔ اہم اعلان سامنے آگیا

image
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے متعلق گزشتہ رات سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہو رہی تھیں کہ ان کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے اور دعا کی درخواست کی جا رہی تھی لیکن اب اس حوالے سے ان کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

ترجمان شیخ رشید نے ٹوئیٹر پر بتایا ہے کہ شیخ رشید بالکل ٹھیک ہیں اور صحت مند ہیں۔ان کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو 19 نومبر 2019 کو ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے اس افواہ پر جوق در جوق یقین کرنا شروع کر دیا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US