چھوٹی سی عمر میں کرنل بن جانا کوئی چھوٹی بات تو نہیں اور بڑے بڑے افسروں پر حکم چلانا، نصیب کی ہی بات ہے۔
اسی طرح کا واقعہ خیبر پختو نخواہ کے علاقے کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ کرم میں پیش آیا ہے جہاں خود ونگ کمانڈر محمد اسماعیل بیگ صاحب نے کہا کہ اس بچے کو 1 دن کیلئے کرنل بنایا جائے، تو بلکل ونگ کمانڈر صاحب کے حکم کی تعمیل کی گئی۔
اصل میں یہ محمد ذیشان نامی معصوم بچہ پاک فوج سے بے پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتا ہے تو جب یہ بات ونگ کمانڈر صاحب تک پہنچی تو انہوں نے خوش ہو کر اسے ایک دن کیلئے اعزازی کرنل بنا دیا۔
اور اگلے دن محمد ذیشان پاک فوج کی وردی میں ملبوس اپنے گھر سے والد کے ہمراہ نکلا تو پہلے سے وہاں آرمی کے جوان موجود تھے جنہوں نے انہیں مبارک باد کے طور پر ہار پہنائے۔
اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر اپنے گنگ 116 کے دفتر لے گئے جہاں ننھے سے افسر کو دیکھ کر تمام فوج کے جوان حیران ہوئے اور انتہائی خوش بھی۔
اس کے بعد انہیں ان کے دفتر میں بٹھایا گیا جہاں کرنل صاحب سمیت تمام جوان انکی بچے کرنل کی ہدایات پر عمل کرتے دیکھائی دیے۔
یہی نہیں بلکہ انہیں فوج کی ٹریننگ کرتے ہوئے اہلکاروں کی پریڈ کا معائنہ بھی کروایا گیا اور صرف زمین سے ہی نہیں بلکہ ٹریننگ گراؤنڈ میں لگے سب سے بلند ٹاور پر بھی انہیں لے جایا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ یہ کیا کر رہے اور یہ تمام سرگرمیاں آخر کروائی کیوں جا رہی ہیں؟
اس کے بعد ٹریننگ گراؤند میں ہی محمد ذیشان نے کھانا کھایا اور اس کے بعد میڈیا کے سامنے بھی گفتگو کی۔
اور اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ انہیں کیسا لگ رہا ہے۔ اس سارے دن میں یہ جہاں بھی جاتے تمام فوجی انکی عزت کرتے، انتہائی گرم جوشی کے ساتھ ان سے گلے ملتے۔ایک دن کے اس بچے کرنل کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہے ہماری پاک فوج جو اپنے پاک ملک کی عوام کا اس قدر خیال رکھتی ہے جس پر ہم بہت زیادہ خوش ہیں، اور بس یہی کہنا چاہیں گے کہ "پاک فوج زندہ باد" اور " پاکستان زندہ باد" ۔