مریم نواز کا میک اپ کون کرتا ہے اور انہوں نے بیٹے کی مہندی میں کس ڈیزائنر کا مہنگا ترین جوڑا پہنا؟ جانیئے کچھ دلچسپ معلومات

image
مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر دلہن سے زیادہ خوصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔ ہر کسی کی نظر بہو سے زیادہ ساس کے کپڑوں اور ان کی رنگا رنگ تیاری پر ہے۔ مریم نواز کو دیکھ کر لوگ کمنٹ کر رہے ہیں کہ یہ تو بالکل گڑیا لگ رہی ہیں، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ اس عمر میں بھی اتنی جوان کیسے ہیں؟ کیا ہم نے ان کو ایک صدی پیچھے دیکھ رہے ہیں۔ جہاں پاکستانی ڈیزائنرز نے مریم نواز اور ان کے بیٹے کی شادی کے کپڑوں کو ڈیزائن کیا وہیں انڈین ڈیزائنر بھی اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ مہندی کے دن مریم نواز کا میک اپ کس آرٹسٹ نے کیا۔

میک اپ:

مہندی کے فنکشن پر نہایت منفرد اور اورجنل لُک والا میک اپ ان کی آرٹسٹ صدف فرحان ہیں۔ جن کا اپنا سیلون اور برائیڈل اسٹوڈیو ہے۔ گذشتہ روز صدف نے فیس بک پر پوسٹ کرکے شکریہ لکھا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم نے مریم نواز کو ان کی مرضی کے لک جیسا حسین تیار کیا۔ واضح رہے کہ میک اپ کا پیکج 78 ہزار تک بتایا جاتا ہے۔

کپڑے:

مریم نے شادی کے اس فنکشن یعنی مہندی کی تقریب کے لئے بھارتی ڈیزائنر ابھینوو مشرا سے لہنگا تیار کروایا جو بھارتی لہنگا چولی کے جیسا بنا ہوا ہے۔ اس کی قیمت بھارتی ویب سائٹ آئیووری ابھینوو کے مطابق $43,579.20 یعنی 77 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ ابھینوو مشرا بھارت کے مشہور ڈیزائنر ہیں جن کے کپڑے لاکھوں روپے میں ہی ملتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مس انڈیا کے عالمی ایوونٹ اور مس ورلڈ کے عالمی ایوونٹ کے کپڑے بھی تیار کئے تھے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts