سردی میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟ چند ایسے طریقے جس سے آپ ہونٹوں کی خشکی کم کرسکتے ہیں

image

سردیوں میں جہاں سر سے لے کر پاؤں تک خشکی میں مبتلا ہوجاتے ہیں وہیں ہونٹ بھی خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں۔ “ہماری ویب“ سے گفتگو میں ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ دیکھیے ڈاکٹر عائشہ کی معلوماتی ویڈیو۔

چینی اور بادام کا تیل

اگر ہونٹوں پر پپڑی سی بن گئی ہے تو تھوڑی سی چینی میں بادام کا تیل ملا کر مکس کریں اور ہونٹول پر لگا کر ہلکے ہلکے ملیں۔ یہ اسکرپ کی طرح پھٹی ہوئی جلد کو نکال دے گا اور مرہم کا کام بھی کرے گا۔

چقندر کا بام

چقندر سردیوں کے موسم میں جگہ جگہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ تازہ چقندر گرائینڈ کرلیں اور پیٹرولئیم جیلی یا بادام کے تیل میں مکس کرکے ہونٹوں پر بام کی طرح لگائیں۔ ہونٹ نہ صرف نم رہیں گے بلکہ گلابی بھی ہوجائیں گے۔

شہد

شہد بھی کٹے پھٹے ہونٹوں کے لئے بہترین مرہم کا کام کرتا یے۔ صرف تھوڑا سا شہد ہونٹوں پر دو بار لگانے سے ہونٹ نرم، ملائم ہوجائیں گے۔

دودھ کی بالائی

دودھ کی بالائی ہونٹوں پر لگائیں یا تو رات بھر لگا رہنے دیں یا پھر آدھے گھنٹے لگا کر سادہ پانی سے دھو لیں۔ ہونٹوں کو دانتوں سے چبانے سے گریز کریں اور خیال رکھیں کہ سردی میں پانی کی کمی نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US