کتوں کو مارنے کے لیے تیار زہریلے لڈو کھانے سے بچی جاں بحق، گھر کے کئی بچوں کی حالت غیر

image

کراچی میں کتوں کی بھرمار کے پیشے نظر بلدیاتی ادارے اگرچہ کتا مار مہم چلا رہے ہیں مگر تاحال شہر میں کتوں کے کاٹنے ے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے افسوسناک واقعہ سے متعلق بتائیں گے جس میں ایک بچی جاں بحق ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں کتوں کو مارنے کے لیے تیار زہریلا لڈو کھانے سے معصوم بچوں کی حال غیر ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی کورنگی کے ملازم کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے ایک نئی ترکیب استعمال کی گئی تھی۔

ملازم کی جانب سے یہ زہریلے لڈو موٹر سائیکل پر رکھے گئے تھے، اور ملازم اپنے کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے ہی والا تھا کہ گھر کے بچوں نے موٹر سائیکل پر موجود لڈو معصوم بچوں نے کھا لیے۔

ملازم جب موٹر سائیکل کے پاس پہنچا تو بچوں کو حالت غیر تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچی اس واقعہ میں جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ دیگر معصوم بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک ہی گھر کے بچوں کو اس حالت میں دیکھ کر گھر والوں کا برا حال ہو گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US