کراچی والے میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے؟ جانیے اسد عمر نے کن لوگوں کیلئے مفت انٹری کی درخواست کردی

image

گزشتہ زور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں گراؤنڈ میں شایقین کی کم تعداد پر وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی افسوس کا اظہار کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے پہلے میچ میں تماشائیوں کی کم تعداد کو دیکھ کر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج اسٹیڈیم خالی ہے، پہلے جگہ نہیں ہوتی تھی۔ مزید کہا کہ نوجوان کو کہتا ہوں وہ میچ دیکھنے ضرور آئیں۔

وفاقی وزیر نے زمیز راجہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کیلئے انٹری فری کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پیسے کمانے کا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان، 3 ٹی 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، جہاں حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد شایقین کی آنے کی اجازت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US