سینیئر اداکار اور تھیٹر آرٹسٹ انیل چوہدری انتقال کرگئے

image
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار، تھیٹر آرٹسٹ، ادیب، لکھاری اور شاعری کے فن سے لوگوں کا دل مول لینے والے اداکار انیل چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے فیس بک پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ: ''
اللّٰلہ کے حکم سے میرے والد محترم محمد حدیث انیل چوہدری اس جہاںِ فانی سے رخصت فرما گئے، نمازِ جنازہ کل بعدِ نماز ظہر KU سوسائٹی کراچی کی جامعہ مسجد الفرقان میں ادا کی جائے گی۔ ''
انیل ان آرٹسٹ میں سے تھے جو محنت کرنا جانتے تھے، جب انہیں تھیٹر یا ڈراموں میں کام نہ ملا تو انہوں نے ادب کی جانب اپنی راہیں گامزن کیں مگر حالات اور تنگ دستی کی وجہ سے تنگ آکر آرٹس کونسل کے باہر جوتے پولش بھی کرتے تھے، کئی لوگوں نے مدد کے لئے بھی ہاتھ بڑھایا مگر ساتھ نہ دیا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US