منہگائی اور بے روزگاری بہت ہے۔۔۔ کراچی کے شخص نے چلتے پھرتے اپنا کاروبار شروع کر دیا، دیکھیے نوجوانوں کو حوصلہ دینے والی ویڈیو

image

کہا جاتا ہے کامیاب کاروباری شخص وہی ہے، جو وقت اور حالات کے ساتھ اپنے اندر جدت لائے، اور نئے طور طریقوں کے ذریعے اپنے صارفین تک آسانی سے پہنچ سکے۔

کراچی میں چائے کے ہوٹل، ٹھیلے تو آپ نے بہت دیکھیں ہونگے، مگر آج ہم آپ کو کراچی کے ایک ایسے نوجوان کے بارے میں بتائیں گے، جو کہ چائے اپنے صارف تک خود پہنچاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک نوجوان کراچی کی سڑکوں پر 10 روپے کی چائے کا کپ بیچ رہا ہے۔ نوجوان کے چائے کو فروخت کرنے کے اس نئے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

کہنے کی بات صرف اتنی ہے کہ محنت اور لگن سے کی گئی کوششیں کبھی بھی رائے گا نہیں جاتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US