پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو چکرا رکھ دیا ہے، مگر شاید حکومتی حلقوں میں عوام کے شدید غم و غصے سے متعلق احساس ہو چکا ہے۔
تب ہی حکومت کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ حکومت ٹیکس سطح زیادہ یا کم ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔