میں تنوں سمجھاواں کیں۔۔۔ جیند صفدر نے راحت فتح کا گانا انہی کے سامنے گا کر چار چاند لگا دئیے

image

مریم نواز کے بیٹے جیند صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور ہر روز نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ تاہم ولیمے کی تقریب سے قبل قوالی نائٹ کی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب تقریب میں جیند صفدر نے راحت فتح علی خان کا گانا "میں تنوں سمجھاواں کیں" انہی سامنے گاکر میلہ لوٹ لیا، جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

جبکہ تقریب کی چند تصاویر بھی سامنے آئیں ہیں، جہاں مریم نواز شریف اور دیگر مہمانوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US