اب سے نکاح کیلئے ایک اور شرط۔۔۔ کیا حکومت کا یہ اقدام ضروری ہے؟

image

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ نکاح سے پہلے ہر شخص کو تھیلیسیمیا بیماری کے متعلق خون کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ تھیلیسیمیا بیماری میں مبتلا بچوں کو جلد ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور اجاگر کرنے سے اب 85 فیصد افراد اس بیماری کے بارے میں جانتے ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی اب تک اسکریننگ ہوچکی ہے، جبکہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء لاہور سے جنوری سے مارچ کے درمیان شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے چھوٹے سر والے بچوں کے حوالے سے بتایا کہ اس بیماری کے بارے میں تحقیق کی گئیں ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔ جس کے ذریعے پیدائش سے قبل اس بیماری کی تشخیص کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ نکاح سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا، بیماری کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US