2 ننھے بچوں کا باپ دُنیا میں نہ رہا ۔۔ آج کل نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا مرض کیوں بڑھ رہا ہے؟ جانیئے ماہرین کی رائے

image

نوجوان کے دنیا سے جانے کا دکھ بھلانا ممکن نہیں۔ کچھ دن قبل 2 چھوٹے معصوم بچوں کا باپ عامر قریشی اس دنیا سے رخصت ہوا۔ عامر ہزاروں نعت، نوحہ، حمد اور نظموں کے ساؤنڈ انجینیئر تھے جو بہت ملنسار اور خوش مزاج تھے سب سے مل جل کر رہتے تھے لیکن عامر کے دنیا سے جانے کی وجہ ہارٹ اٹیک بنا۔

صرف عامر ہی نہیں گذشتہ 2 سالوں میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے امریکن ریسرچ جنرل آف کومن ڈیزیز کی حالیہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ: '' 30 سال کی عمر کے نوجوان لوگوں میں آج کل یہ جان لیوہ بیماری (ہارٹ اٹیک) تیزی سے بڑھ رہی ہے''۔

ماہرین اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ: '' نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی بڑھتی ہوئی شرح کا سارا دارومدار ہائپرٹینشن، نامناسب خوراک اور کام کی زیادتی ہے۔ '' خوراک کا عمل دخل اس قدر خراب ہو گیا ہے کہ بازاری کھانے اس عمر کے لوگ زیادہ استعمال کر رہے ہیں جو شوگر اور بلڈ پریشر کے نظام کو تباہ کر رہا ہے اور آگے بڑھنے کی دور میں ذہن پر ضرورت سے زیادہ سٹریس دل کی خرابی اور ہارٹ اٹیک کو دعوت دے رہا ہے۔

جرمن ٹیکنالوجی فار ہیومن کی ریسرچ کے مطابق: '' سگریٹ نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف پھیپھڑوں کے خراب ہونے کی وجہ بن گیا ہے ساتھ ہی اس کے مضر اثرات میں ہارٹ اٹیک کا بڑا خدشہ اس نئی نسل کے نوجوانوں کے لئے عام ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US