سڑک پر حاملہ عورت درد سے چیختی رہی تو بچی نے بڑوں والا کام کر ڈالا ۔۔ دیکھیے اسکول جانے والی طالبہ نے کیسے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا؟

image

کئی مرتبہ بچے بڑوں کو بہت بڑا سبق دے دیتے ہیں یہی ہوا جب بھارت کے ایک علاقے میں سڑک کنارے ایک حاملہ عورت رکشہ میں بیٹھی درد سے چیخ رہی تھی تو رکشے کا ٹائر خراب ہونے کے باعث رکشہ ڈرائیور انہیں اسپتال نہیں لے جا پا رہا تھا۔

ایسے میں وہ سڑک پر آنے والی تمام گاڑیوں سے مدد کی درخواست کر رہا تھا کہ کوئی اس خاتون کو اسپتال پہنچا دے۔

تمام لوگ بے حس ہو کر پاس سے اپنی گاڑیوں میں گزر جاتے اور دیکھنا بھی پسند نہ کرتے کہ آخر یہ رکشہ ڈرائیور کیوں اتنی پریشانی میں لگ رہا ہے۔

ایسے میں ایک کار راستے سے گزری جس میں ایک بچی اسکول سے چھٹی ہونے پر اپنے والدین کے ساتھ گھر آ رہی تھی، اس کے والد بھی اور لوگوں کی طرح پہلے پاس سے گزر گئے۔

مگر جب بچی نے اسرار کیا کہ پاپا گاڑی پیچھے لے کر جائیں وہ رکشے والے انکل مشکل میں ہیں ہمیں انکی مدد کرنی ہے جس پر بچی کے والد گاڑی پیچھے لے گئے اور بچی نے فوراََ اتر کر رکشے کے اندر دیکھا کہ کیا مسئلہ ہے؟

جیسے ہی عورت کو درد سے چیختے ہوئے دیکھا تو اپنی اسکول بوٹل گاڑی سے نکال کر انہیں پانی پلایا اور کار میں بیٹھے اپنے ہی گھر کے ایک اور آدمی سے کہا کہ آپ پلیز انہیں اپنی گاڑی میں لے آئیں تا کہ ہم انہیں اسپتال چھوڑ دیں۔

اس کےعلاوہ بچی کے اس رویے پر گھر کے بڑے خوش ہوئے، فوراََ ایک آدمی نے حاملہ عورت کو سہارا دے کر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسپتال لے گئے جس پر رکشہ ڈرائیور کی بھی جان میں جان آئی اور وہ پھر آرام سے گاڑی کے ٹائر بدلنے لگا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ لوگوں سے زائد لوگوں نے دیکھا اور کروڑوں لوگوں نے بچی کے رویے کو بے انتہا پسند بھی کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts