ملک بھر میں گیس ختم ہو جائے گی ۔۔ فواد چوہدری کا حیران کن انکشاف

image
سردی میں گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ سے جہاں گیس کی شدید قلت ہوگئی ہے وہیں پوش علاقوں میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ 2 سے 3 گھنٹے کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہورہی ہے چند سالوں بعد ملک میں گیس ختم ہوجائے گی سستی گیس کے عادی افراد اپنی عادتیں بدلیں اور کوئی متبادل راستہ ڈھونڈیں۔ انہوں نے گیس بحران پر مزید کہا کہ شہروں میں رہنے والے صرف 28 فیصد لوگوں کا بوجھ 78 فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں جو گیس سے محروم ہیں، تمام شہروں میں فراہم کی گئی گیس سبسڈی پر دی جارہی ہے اور اس کا بوجھ 78 فیصد ان لوگوں پر آرہا ہے جو کوئلہ، لکڑی اور ایل پی جی استعمال کرتے ہیں لیکن یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چلے گا اور جلد ہی شہری علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی اختتام پزیر ہو جائے گی ۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts