گھر بیٹھے صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کریں۔۔ یہ سہولت کن شہروں میں میسر ہے اور فیس کیا ہوگی؟ جانیے

image

حکومت پاکستان کی متعارف کردہ نئی “فاسٹ ٹریک سروس“ کے مطابق اب درخواست دہندگان کو صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹ ان کے گھر تک پہنچا دیے جائیں گے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں اس سروس کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنا پاسپورٹ صرف 24 گھنٹے کے اندر ڈی جی آئی پی فاسٹ ٹریک سروس کے زریعے حاصل کریں. فاسٹ ٹریک سروس ایک آن لائن سہولت ہے جس کے زریعے صارف آن لائن ہی اپنا فارم اور دستاویزات جمع کرواسکتا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ گھر بیٹھے حاصل کرسکتا ہے

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف کے ٹوئٹ کے مطابق سروس کی آزمائشی مدت کے دوران 1224 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں ادارہ تمام صارفین کو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔

شیخ رشید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے اہم اقدامات کے آغاز کے لیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایشیا کی پہلی فاسٹ ٹریک سروس کا باقاعدہ آغاز 2022 میں کیا جائے گا۔ البتہ یہ سروس کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی تک محدود ہوگی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts