اپنے بیٹے کی شادی مجھ سے کروا کے کیسا لگ رہا ہے ۔۔ بہو نے ساس سے سب کے سامنے سوال کر لیا، مشہور اینکر کی اپنی شادی کی ویڈیو وائرل

image

عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ اپنی شادی کی تقریب میں دولہا دولہن سب سے ملنے گلنے اور مبارکباد لینے میں مصروف رہتے ہیں مگر پاکستان کی ایک ایسی اینکر بھی ہے جس نے اپنے ولیمے کی تقریب میں لائیو ٹی وی پروگرام کر ڈالا، آئیے جانتے ہیں کہ یہ ماجرا کیا ہے؟

تو بات دراصل یہ ہے کہ یہ اینکر لاہور کے ایک مشہور نجی ٹی وی لاہور رنگ پر پروگرام کرتی ہیں، ان کا نام قراة العین ضیاء ہے۔ بقول انکے ان کے پاس چینل پر چلانے کو کچھ نہیں تھا اور پہلے سے بھی کچھ ریکارڈ کر کے نہیں دیا ہوا تھا۔

کیونکہ یہ اپنی چینل کی ڈیوٹی کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں بھی مصروف تھیں تو جب چینل نے ان سے اسرار کیا کہ آپ پروگرام تو دیں اب کیا چلایا جائے۔

اس موقعے پر فوراََ قراة العین کے دماض میں آیا کہ کیوں نہ اپنی شادی کا احوال لوگوں کو دیکھایا جائے۔ تو سب سے پہلے لائیو پراگرام میں اسٹیج پر بیٹھے اپنے دولہے سے پوچھتی ہیں کہ میں آپکو کیسے لگ رہی ہوں اور کیا آپ مجھے شادی کے بعد بھی میڈیا میں نوکری کرنے دیں گے۔

تو دولہا یوسف کہتے ہیں کہ جی جی بلکل آپ نوکریں کوئی نہیں روکے گا آپکو اور آپ اچھی بھی بہت لگ رہی ہیں، میری تو آپ پر سے نظریں نہیں ہٹ رہی ہیں۔

اس کے بعد یہ اپنے والدین سے پوچھتی ہیں کہ آپ کیسا میری شادی پر محسوس کر رہے ہیں تو والدین نے یہی کہا کہ ہماری تو اللہ پاک سے ڈھیر ساری دعائیں ہیں کہ وہ آپ کو بے حد خوش رکھے۔

اور سارے والدین سے گزارش ہیں کہ اپنے بچوں کی شادیوں میں دیر نہ کریں۔ معروف اور چولبلی اینکر قراة العین جب اپنی ساس کے پاس پہنچی کہ آپکو کامیاب شادی کیلئے ہمیں کیا نصحیت کریں گی؟

جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے ہی یہی کہوں گی کہ پانی بیوی سے پیار محبت سے رہے لڑائی جھگڑا نہ کرے۔ اس کے بعد دولہن اپنے ولیمے میں ہنستے مسکراتے اپنے بھائیوں اور بہن کے پاس پہنچی تو ان سے پوچھا کہ میں کیسی لگ رہی ہوں اور کیا نصحیت کرنا چاہیں گے۔

ہمیں آج تو بڑے بھائی نے کہا بہت بہت خوش رہو اور دولہے بھائی کو یہ کہنا چاہیں گے ہمیں تو بہت تنگ کرتی تھی اب آپ سنبھالو، مزید یہ کہ چھوٹی بہن کہتی ہیں کہ آپ آج "باربی ڈول" لگ رہی ہیں۔

اس پر مسرت موقعے پر انکے ساتھ کام کرنے والے دوستوں نے بھی شرکت کی اور دعائیں دیں کہ کبھی زندگی میں کوئی مشکل، پریشانی نہ آئے یہی نہیں کچھ دوستوں نے تو دولہے میاں کو مشورے بھی دیے کہ آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو "جورو کے غلام بن جائیں "یہی طریقہ ہے شادی شدہ زندگی گزارنے کا۔

اس کے علاوہ شادی کے اب کچھ ماہ بعد جب ایک اور نجی ٹی وی نے انکا انٹرویو کیا تو قراة العین نے کہا کہ میں نے جب اپنی ساس کا ولیمے کی تقریب میں انٹرویو کیا تو بہت ڈر رہی تھی لیکن میری ساسو ماں نے بہت اچھے سے جواب دیا۔

مگر اس تقریب میں شامل کچھ لوگوں کی مجھے آواز آئی کہ دولہن بہت تیز ہے دولہا تو شریف ہے۔

اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں انٹرویو دینے والے دولہا یوسف کا کہنا تھا کہ میں تو حیران تھا مگر میں نے سچ کہا تھا کہ میری بیوی اس دن بھی بہت خوبصورت لگ رہی تھی ہمیشہ کی طرح۔

اور اب تو میں شادی کے بعد انہیں تنگ نہیں کرتا کھانا خود گرم کر لیتا ہوں اور کپڑے دھونے میں بھی انکی مدد کرتا ہوں۔

آخر میں آپکو یہ بتاتے ہیں کہ پروگرام اینکر و دولہن قراة العین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے سسرال بہت اچھا ملا ہے، میری ساس ہر گھر کا کام کھانا بنانا، کپڑے استری کرنا خود کرتی ہیں۔

اور کہتی ہیں کہ تم میری بیٹیوں جیسی ہو، جب تک میں ہوں آپ کام نہیں کرو گی لیکن میں پھر بھی زد کر کے ان کے ساتھ کام کرواتی ہوں۔

واضح رہے کہ شادی کے چند ماہ کے بعد دولہن کے والد کا گردوں کے کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا جس کی کمی انہیں کھائے جا رہی ہے مگر انکا کہنا ہے کہ میرے والد نے یوسف کا میرے جیون ساتھی کیلئے چنا ہے تو اب انکے جانے کے بعد میرا سب سے بڑا سہارا یہی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts