میری دونوں بیویاں الیکشن جیت جائیں۔۔ سوتنوں کی ایک دوسرے کے لئے ووٹ مانگنے کی حیرت انگیز کہانی

image

سوتن کا رشتہ عام طور پر حسد، رقابت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخواہ میں اس رشتے سے جڑی دو خواتین نے بھائی چارے اور اتحاد کی ایسی فضا قائم کردی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے اشفاق حسین کی دونوں اہلیہ کو ان کے نام کے بجائے زوجہ اول اور زوجہ دوم کے نام سے الیکشن میں متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ دونوں سوتنیں ملکر بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے مہم چلا رہی ہیں۔ ایک زوجہ یونین کونسلر جب کہ دوسری زوجہ خواتین کے لئے مختص نشست سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کے شوہر اشفاق حسین بھی اپنی دونوں بیگمات کے لئے آس پاس کے لوگوں کو ووٹ کے لئے قائل کرتے ہیں۔ ان کی دعا ہے کہ “میری دونوں بیویاں الیکشن میں جیت جائیں“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts