زعفرانی دودھ سردی بھگانے کے ساتھ جسم کو طاقت بھی دیتا ہے ۔۔ مشہور زعفرانی دودھ میں کیا کیا چیزیں شامل کی جاتیں ہیں جو لوگ اسے اتنا پسند کرتے ہیں؟

image

سردیاں آتے ہی عوام کا رحجان ان غذائوں کی جانب ہو جاتا ہے جس سے جسم میں گرمائش پیدا ہو اور ٹھنڈ کم لگے تو بلکل اسی طرح ٹھنڈ کا بہترین توڑ سامنے آگیا ہے۔

ہم یہاں بات کر رہے ہیں زعفرانی دودھ کی، یہ صرف ٹھند ہی نہیں بھگاتا بلکہ جوڑوں کے درد، بلڈ پریشر، دل کے امراض اور جسم کو طاقت پہنچانے کیلئے بھی بہترین مانا جاتا ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ یہ مفید زعفرانی دودھ بنتا کیسے ہے اور کس جگہ ملتا ہے؟ یہ مشہور زمانہ دودھ کراچی کےعلاقے واٹر پمپ پر ملتا ہے جس سے کراچی کا بچہ بچہ واقف ہے۔

مزید یہ کہ اس دودھ کی تیاری میں سب سے پہلے دودھ کو اچھے سے کئی گھنٹے تک گرم کیا جاتا ہے پھر اس میں اصل زعفران، بادام،پستہ اور الائچی کوٹ کر شامل کیا جاتا ہے۔

یہ تمام چیزیں گرینڈر میں گریند کر کے یا پھر کوٹ کر اس دودھ میں شامل کیں جاتی ہیں۔

پورے ملک میں شہر قائد کی اس مشہور دوکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں ہم ایک چیز بھی 2 نمبر یا جعلی استعمال نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ آج کئی سال گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کا ہم پر اعتماد بنا ہوا اور وہ دور دور سے یہ زعفرانی دودھ پینے آتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts